ہوم   > بین الاقوامی

ملکہ برطانیہ نےہیری اور میگھن کے فیصلے کی حمایت کردی

SAMAA | - Posted: Jan 14, 2020 | Last Updated: 4 days ago
SAMAA |
Posted: Jan 14, 2020 | Last Updated: 4 days ago

شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کی شاہی خاندان سے علیحدگی پر ملکہ برطانیہ کا کہنا ہے کہ وہ ہیری اور میگھن کے فیصلے کی حمایت کریں گی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ہیری اور میگھن کے معاملے پر ملکہ الزبتھ-دوم، شہزادہ چارلس اور شہزادہ ولیم دوسرے سینئر برطانوی شاہی خاندان کے افراد کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کی غرض سے مشرقی برطانیہ میں واقع نجی سینڈریگرام اسٹیٹ میں اہم بیٹھک ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ کا کہنا ہے کہ میں نے اور میرے خاندان نے معاملے پرتفصیلی گفتگو کی ہے، ہیری اور میگھن نے واضح کہا کہ وہ عوام کے پیسے پر زندگی نہیں گزارنا چاہتے تاہم ہم ان کے فیصلے کی حمایت کریں گے۔

ملکہ برطانیہ کا کہنا ہے کہ خواہش ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل سینئر رائل رہیں، ان کے نئی فیملی شروع کرنے کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

ہیری اور میگھن نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنی نئی زندگی میں عوامی فنڈز پر انحصار نہیں کرنا چاہتے ہیں، لہذا اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ دونوں کچھ عرصہ کینیڈا اور کچھ برطانیہ میں وقت گزاریں گے۔

ملکہ برطانیہ کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن کی شاہی خاندان سے علیحدگی خاندان کے لیے ایک پیچیدہ مسئلہ ہے جن کے حل کرنے میں وقت لگے گا، خاندان کے افراد سے کہا ہے کہ آئندہ چند روز میں حتمی فیصلہ کرلیں۔

یاد رہے چند روز قبل برطانوی شہزادے ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مرکل نے شاہی خاندان سے علیحدگی اور معاشی طور پر خود مختاری کا فیصلہ کرتے ہوئے شمالی امریکا منتقل ہونے کا عندیہ دیا تھا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube