ہوم   > بین الاقوامی

استنبول ایئرپورٹ پر مسافروں کیلئے جدید ترین سہولت کا آغاز

SAMAA | - Posted: Jan 13, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 13, 2020 | Last Updated: 2 months ago

آرام اور سونے کیلئے خصوصی کیبنز کرائے پر دستیاب

ترکی نے اپنے ایئرپورٹ پر مسافروں کی سہولیت کیلئے جدید ترین سہولت کا آغاز کردیا، مسافر اب آرام اور سونے کیلئے خصوصی کیبن کرائے پر حاصل کرسکیں گے۔

ترکی اردو کی رپورٹ کے مطابق استنبول ایئر پورٹ ترقی، ٹیکنالوجی اور سہولت میں ایک قدم اور آگے بڑھ گیا، مسافروں کیلئے ایئرپورٹ پر آرام / سونے کیلئے خصوصی کیبنز کی سہولت فراہم کردی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسافر فی گھنٹہ کرائے پر جدید سہولتوں سے آراستہ کیبنز حاصل کرسکتے ہیں، فی الحال ایئرپورٹ لاؤنج میں 25 سنگل سلیپ کیبنز نصب کئے گئے ہیں، جن کی تعداد بڑھانے کا بھی پروگرام ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان کیبنز میں آرام کیلئے ایک گدہ، سامان رکھنے کیلئے گدے کے نیچے کشادہ جگہ، یو ایس بی پورٹس اور موبائل چارجنگ کی سہولت موجود ہے جبکہ لوگوں پرائیویسی کیلئے ان کیبنز کو مکمل طور پر بند بھی کرسکتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
TURKEY, ISTANBUL AIRPORT, SLEEPOD, TECHNOLOGY
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube