Wednesday, July 8, 2020  | 16 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

عراق میں حکومت مخالف مظاہرے پھر شروع، درجنوں افراد زخمی

SAMAA | - Posted: Jan 13, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 13, 2020 | Last Updated: 6 months ago

عراق ميں حکومت مخالف احتجاج ميں شدت آگئی، کربلا میں بدر تنظیم کے صدر دفتر کو آگ لگا دی گئی، ناصريہ، کوت اور نجف ميں مظاہرين اور سيکيورٹی فورسز کے درميان جھڑپوں ميں 69 افراد زخمی ہوگئے۔

عراق ميں شہر شہر پھر حکومت مخالف نعروں سے گونج اٹھے، ناصریہ ميں عوام بڑی تعداد ميں سڑکوں پر نکلے، مختلف مقامات پر احتجاج کے دوران جلاؤ گھيراؤ کيا۔

کوت میں واسط یونیورسٹی کے قريب مظاہرين اور پوليس کے مابين جھڑپوں ميں 48 اہلکاروں سميت 69 افراد زخمی ہوگئے۔

غيرملکی ميڈيا کے مطابق کربلا میں بدر تنظیم کے صدر دفتر کو آگ لگادی گئی، سيکيورٹی فورسزسے جھڑپ ميں 10 مظاہرين بھی زخمی ہوئے۔

نجف میں طلبہ نے یونیورسٹیز ميں تدريسی عمل کا بائيکاٹ کر رکھا ہے، ديگر شہروں ميں بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت فی الفور کئے گئے وعدے پورے کرے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
IRAQ, IRAQ, US, PROTEST, BAGHDAD, RIOT, MISSILE ATTACK,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube