Saturday, September 19, 2020  | 30 Muharram, 1442
ہوم   > پاکستان

مظاہرین کو زندہ گاڑ دیں گے، بھارتی وزیر

SAMAA | - Posted: Jan 13, 2020 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 13, 2020 | Last Updated: 8 months ago

احتجاج کا سلسلہ جاری

بھارت میں شہریت کے متنازع قانون پر اتر پردیش کے وزیر نے اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہریت قانون کے خلاف جو بات کرے گا اسے زندہ گاڑ دیا جائے گا۔ دوسری جانب اپوزیشن لیڈر ششی تھرور کا کہنا ہے کہ عوام مودی حکومت کی منشا پوری نہیں ہونے دیں گے۔ ایمسٹرڈیم میں بھی  کالے قانون کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

علی گڑھ میں بھارت کے نئے قانون کے خلاف ریلی نکالنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور ریاست اتر پردیش کے وزیر رگھو راج سنگھ طیش میں آگئے اور دھمکی دی کہ پٹخ پٹخ کر ماریں گے۔ کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔ اگر تم شہریت کے قانون کو یوپی میں مردہ باد کہو گے تو تمہیں زندہ دفن کردوں گا۔ مسلمانوں کا جو حال یو پی میں کیا وہی بنگال میں بھی کریں گے۔

دوسری جانب کانگریسی رکن ششی تھرور نوجوانوں سے یکجہتی کیلیے جامعہ ملیہ پہنچے تو طلبہ نےنعرے لگائے۔ ششی تھرور شاہین باغ میں خواتین کےدھرنے میں بھی گئے۔ جہاں انہوں نے اپنے خطاب میں شہریت کے متنازع قانون کو جمہوریت پردھبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کچھ بھی کرلے عوام اس کی منشا پوری نہیں ہونے دیں گے۔

اُدھر ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈم میں بھارت کے متنازع شہریت قانون کیخلاف پھرمظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے بھارتی حکومت اور نئے متنازع قانون کے خلاف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube