ہوم   > بین الاقوامی

مریخ پرایلین لائف کےانکشاف کےامکانات روشن

SAMAA | - Posted: Jan 13, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 13, 2020 | Last Updated: 2 months ago

مریخ کے حوالے سے سن 2010 کی دہائی میں بڑی دریافتیں سامنے آئیں لیکن یہ نئی دہائی مزید دلچسپ خبریں لے کر آئے گی جن میں سر فہرست اس سرخ سیارے پر زندگی کے آثار کی اطلاع بھی ہوسکتی ہے۔

سائنسدانوں نے گزشتہ دہائی میں نیشنل ایرونوٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن( ناسا) کے کیوروسٹی پراجیکٹ کے تحت مریخ کی تاریخ اور ارتقاء کے حوالے سے بہت سی معلومات اکٹھی کیں اور اس دوران یہ بھی پتہ لگایا کہ اس سیارے کے کچھ حصے ماضی میں ایسی صلاحیت رکھتے تھے کہ جہاں زمین ہی کی طرح زندگی ممکن رہی ہو۔

ایک غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق پراجیکٹ کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مشن یہ پتہ لگانے کے لحاظ سے بہت کامیاب رہا کہ مریخ قابل رہائش سیارہ ہے اور اب ہمارا اگلا اقدام اس کھوج لگانے کا ہوگا کہ آیا وہاں کوئی مخلوق بستی تھی۔

 ناسا کی مریخ پر تحقیق کا اگلا مرحلے کا آغاز اس سال جولائی میں ہوگا جب مارس 2020 نامی ایک نئی خلائی گاڑی رواں لانچ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ یورپ اور روس کی روبوٹک گاڑی روزلینڈ بھی جولائی 2020 میں لانچ ہوگی۔ یہ دونوں مریخ پر زندگی کے آثار تلاش کریں گی۔

مزید پڑھیں: ناساکی تصاویرمیں مریخ پر اجنبی مخلوق کےوجود کی نشاندہی

 تاہم 2020 کی دہائی میں مریخ پر سائنسدانوں کی کھوج اس سیارے پر محض اجنبی زندگی کی حد تک ہی نہیں رہے گی اگر اسپیس شپ ٹھیک سے تیار ہوگئی تو پھر آئندہ 10 برسوں میں انسان بھی اس سرخ سیارے پر قدم رکھ سکیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube