ہوم   > بین الاقوامی

امریکا:چائلڈپورنوگرافی میں ملوث سعودی اہلکاروں کوملک بدرکیاجائیگا

SAMAA | - Posted: Jan 13, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 13, 2020 | Last Updated: 1 month ago

امریکی فوجی حکام نے زیر تربیت درجنوں سعودی سروس مینز کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق امریکا نے 12 زیر تربیت سعودی سروس مین کو امریکا سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے،ان افراد پر انتہا پسند سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

سعودی سروس مین امریکی بحری اسٹیشن پر تربیت حاصل کررہے تھے۔ گروپ کے بعض افراد پر چائلڈ پورنوگرافی کا مواد رکھنے کا بھی الزام ہے۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی سروس مین کو نکالنے کا فیصلہ دسمبر 2019 میں 3 افراد کے قتل کے بعد کیا گیا۔ سعودی کیڈٹ الشمرانی جب یہ ساری کارروائی کر رہا تھا تو اس کے 2 ساتھی موبائل کیمرے سے حملے کی تمام تر کارروائی کو ریکارڈ کرتے رہے۔

آئی فون کا انکار

معروف آئی ٹی کمپنی ایپل نے مجرم سعودی کیڈٹ الشمرانی کے 2 آئی فون ڈی کوڈ کرنے کی امریکی درخواست رد کردی۔ ایپل کمپنی کا کہنا ہے کہ ہم پہلے ہی امریکی فوج کو کلاؤ اسٹویج تک رسائی دے چکے ہیں۔

امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے والا حملہ آور کون تھا

واضح رہے کہ 6 دسمبر کو فلوریڈا کے شہر پنساکولا میں واقع امریکی نیوی کے بیس پر زیر تعلیم سعودی کیڈٹ نے صبح فائرنگ کرکے 4 امریکی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔ حملے میں دو افسران زخمی بھی ہوئے۔

حکام کا کہنا تھا کہ حملہ آور کی شناخت محمد سعید الشامرانی کے نام سے ہوئی ہے جو سعودی عرب ایئر فورس کا اہل کار ہے اور ایک طالب علم کے طور پر اس بحری اڈے پر تربیت حاصل کر رہا تھا۔

سعودی کیڈٹ نے چاروں نیوی اہلکاروں کو کلاس روم میں فائرنگ کرکے ہلاک کیا تھا۔ فائرنگ سے قبل حملہ آور نے آئن لائن اپنے اکاؤنٹ سے نفرت انگیز مواد بھی شیئر کیا، جو امریکا اور اس کی فوج کے خلاف تھا۔ حملہ آور سعودی کیڈٹ نے اپنے پیغام میں امریکی قوم کو “شیطان یا بدی کی قوم” قرار دیا۔

واضح رہے کہ پنساکولا کے اس ملٹری بیس پر دنیا بھر سے لوگ ٹریننگ کیلئے آتے ہیں۔ اس وقت اس ملٹری بیس پر افراد 16000 تعینات ہیں۔ جس میں 7000 سویلین بھی شامل ہیں۔ اس ملٹری بیس پر اہم فلائنگ اسکواڈرن بھی ہے۔ اس ملٹری بیس کو امریکی نیوی کا حب کہا جاتا ہے، جہاں نیول ایوی ایشن اسکول کمانڈ، نیول ایر ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر، مرین ایوی ایشن ٹریننگ سپورٹ گروپ 21 اور 23، بلو اینجلز، نیول ایجوکیشن ٹریننگ کمانڈ کا اسکول اور دیگر اہم اور حساس ادارے موجود ہیں۔

سعودی کیڈٹ کی فائرنگ سے 4 امریکی فوجی ہلاک

اس بیس پر متعدد خفیہ کلاس رومز بھی بنائے گئے ہیں، جہاں سائبر اور دیگر سیکیورٹی کی تریبیت دی جاتی ہے اور ان کو مانٹیرنگ کرنے کے سیلز بھی موجود ہیں۔ اپنے بیان میں فلوریڈا کے گورنر کا کہنا ہے کہ حملہ آور سعودی تھا، اور اب سعودی حکومت کو ورثا کا یہ نقصان پورا کرنا پڑے گا۔

اس وقت دنیا بھر سے 5000 اہل کار امریکا میں ٹریننگ کیلئے موجود ہیں، جس میں سے 850 سعودی اہل کار مختلف برانچز میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube