ہوم   > بین الاقوامی

دبئی:پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورنےبھارتی خاندان کا دل جیت لیا

SAMAA | - Posted: Jan 13, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 13, 2020 | Last Updated: 2 months ago

تصویر: گلف نیوز

دبئی میں ایک پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے اپنی دیانت داری سے برطانیہ میں مقیم بھارتی لڑکی اور اس کے اہل خانہ کا دل جیت لیا۔

بھارت سے تعلق رکھنے والی رشیل برطانوی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں جو کچھ روز کیلئے دبئی آئی ہوئی تھیں۔ برطانیہ واپسی سے 3 روز قبل 4 جنوری کو رشیل اپنا پرس مدثر خادم کی ٹیکسی میں بھول گئیں۔ راشیل کو ونٹر بریک ختم ہونے کے بعد پھر سے یونیورسٹی جوائن کرنی تھی اور اسکی فلائٹ 8 جنوری کو بُک تھی۔

لنکا شائر یونیورسٹی میں کارپوریٹ لاء کی طالبہ کے پرس میں برطانوی ویزا (ٹی4 اسٹوڈنٹ ویزا) ،شناختی کارڈ ، ڈرائیونگ لائسنس، ہیلتھ انشورنس کارڈ، کریڈٹ کارڈ کے علاوہ تقریبا ایک ہزار درہم اور دیگر تعلیمی کاغذات تھے۔

گلف نیوز کے مطابق رشیل کو اپنی دوست کی سالگرہ میں شرکت کرنی تھی جس کیلئے وہ شام ساڑھے 7 بجے ایک اور دوست کے ہمراہ ٹیکسی میں بیٹھی ہی تھی کہ دوسری کار میں دیگر دوستوں کو دیکھ کرراشیل نے انہی کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا اور پرس مدثر کی ٹیکسی میں ہی بھول گئی۔

ویزا کی کوئی نقل یا فوٹو کاپی موجود نہ ہونے کے باعث یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے راشیل کو بتایا گیا کہ انہیں ویزا کیلئے دوبارہ درخواست دینا ہوگی۔ راشیل روتے ہوئے پولیس اسٹیشن پہنچیں اور معاملے کی رپورٹ درج کروائی۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دیکھا لیکن ٹیکسی کا نمبر واضح نہیں تھا۔

اسی دوران مدثر نے دیکھا کہ پرس ٹیکسی کی فرنٹ سیٹ پر موجود ہے، خاصی جدوجہد کے مدثر رشیل تک پہنچنے میں کامیاب نہ ہوئے کیونکہ پرس میں کارڈز اور رقم تھی لیکن کوئی کانٹیکٹ نمبر نہ تھا۔ ایک اور ٹیکسی ڈرائیور نے انہیں طریقہ کار طویل ہوجانے کے باعث پولیس اسٹیشن نہ جانے کا مشورہ دیا تھا۔

راشیل کے والد نے پرس واپس کرنے والے مدثر کو تشکر کااظہار کرتے ہوئے 6 ہزار درہم دینے کی کوشش کی لیکن مدثر نے انکار کردیا۔ 4 بہنوں کے اکلوتے بھائی کا کہنا تھا کہ رشیل میری بہنوں جیسی ہے۔

کیرالا سے تعلق رکھنے والے اس بھارتی خاندان نے مدثر کیلئے آر ٹی اے کو ایک تعریفی خط بھی لکھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube