Tuesday, July 14, 2020  | 22 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

امریکی پابندیاں، ایران کو اربوں ڈالرز سے محرومی کا سامنا

SAMAA | - Posted: Jan 10, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 10, 2020 | Last Updated: 6 months ago

عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کی پاداش میں امریکا نے ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت ایرانی حکومت کو ملنے والی مالی معاونت میں اربوں ڈالرز کی کمی کردی جائے گی۔

امریکا کے سیکریٹری خزانہ اسٹیون منوچن اور سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو نے جمعہ کو ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ایرانی ٹیکسٹائل، کنسٹرکشن، مینوفیکچرنگ اور مائننگ سیکٹرز سے منسلک افراد پر پابندیاں عائد کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ علیحدہ پابندیاں فولاد اور اسٹیل سیکٹرز پر بھی لگائی جائیں گی۔

تاہم اسٹیو منوچن نے کہا کہ ان افراد کے ساتھ رعایت برتی جائے گی جو ایران میں تباہ ہونیوالے یوکرینی طیارے کی تحقیقات میں مدد کریں گے۔

مزید جانیے : امریکا کی غیر مشروط مذاکرات کی پیشکش، ایران کا انکار

اسٹیو منوچن نے مزید کہا کہ نئے امریکی اقدامات کے تحت ان 8 سینئر ایرانی آفیشلز کو بھی ٹارگٹ کیا جائے گا جو منگل کے میزائل حملے اور اس کے علاوہ مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام پھیلانے میں ملوث ہیں۔

امریکا پہلے ہی ایران کے خلاف وہ تمام پابندیاں بحال کرچکا ہے جو 2015ء میں ہونے والی نیو کلیئر ڈیل کے نتیجے میں ہٹائی گئی تھیں، ان پابندیوں کی بحالی کے باعث ایران کو تیل کی برآمدات میں تاریخی کمی اور معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔

ایران نے امریکی ڈرون حملے میں کمانڈر قاسم سلیمانی کے جاں بحق ہونیوالے واقعے کے بدلے کے طور پر عراق میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر کئی میزائل حملے کئے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
US, IRAQ, IRAN, DONALD TRUMP, MIKE POMPEO, MNUCHIN, SANCTION, TRADE, ECONOMY, OIL, WAR, QASSEM SULIEMANI,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube