Friday, September 18, 2020  | 29 Muharram, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

ٹرمپ کی ايران کے بعد عراق کو بھی دھمکياں

SAMAA | - Posted: Jan 7, 2020 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 7, 2020 | Last Updated: 9 months ago

ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق کو معاشی طور پر نقصان پہنچانے کی دھمکی دے دی، ايران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر امريکا کو کہيں بھی نقصان پہنچا تو سخت جواب ديا جائے گا، وزير خارجہ مائيک پومپيو کہتے ہيں امريکا سائبر حملوں سميت ہر قسم کے جوابی اقدام کی تياری کررہا ہے۔

امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر امريکی فوج کو ملک سے نکالا گيا تو عراق پر سخت پابندياں لگاديں گے ۔

ٹرمپ نے ٹوئٹر پر ايران کو بھي دوبارہ دھمکی دی لکھا کہ اگر کسی امريکی شہری يا تنصيب کو نقصان پہنچايا گيا تو امريکا غير روايتی انداز ميں جواب دے گا، کہا کہ ان کی ميڈيا پوسٹس کانگريس کے ليے نوٹی فکيشنز کی حيثيت رکھتی ہيں۔

امريکی وزير خارجہ مائيک پومپيو نے ايرانی ہيکرز کے حملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امريکا سائبر حملوں سميت ہر قسم کے جوابي اقدام کی تياری کر رہا ہے ۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کيا کہ عراق اورشمال مشرقی شام میں امریکی فوج کونشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹيگس نے کہا کہ عراقی پارليمنٹ کے اتحادی افواج کو نکالنے کی سفارش کے فيصلے پر مايوسی ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ عراقی رہنماؤں کو داعش کی شکست کےلیےعالمی اتحادکی موجودگی پرنظرثانی کرنی چاہيے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube