ہوم   > بین الاقوامی

ٹرمپ کی دھمکی:امریکی ایجنسی کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی

SAMAA | - Posted: Jan 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی بڑی دھمکی کے بعد امریکی ایجنسی کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی۔

ہیک کی گئی ویب سائٹ پر ہیکرز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کا تعلق ایران سے ہے۔ ہیکرز کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان کا تعلق ایرانی سائبر سیکیورٹی گروپ ہیکرز سے ہے۔

ہیکرز کی جانب سے ویب سائٹ پر شہید قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کا بھی اعلان کیا گیا۔ ہیکرز نے ویب سائٹ پر صدر ٹرمپ کے منہ پر مکے والی اور ایت اللہ خامنہ ای کی ایرانی پرچم کیساتھ تصویر بھی لگادی۔

ویب سائٹ کا اسکرین شاٹ

مذکورہ ویب سائٹ فیدرل ڈیپوزیٹری لائبریری پروگرام کی ہے۔ ہیکرز کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ایران کی سائبر طاقت کا چھوٹا سے مظاہرہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تازہ ترین ٹویٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ہم سب سے بڑے اور دنیا میں سب سے بہترین ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا نے فوجی ساز و سامان پر 2 کھرب ڈالر خرچ کیے ہیں۔

امریکی صدر نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ ہم سب سے بڑے اور دنیا میں سب سے بہترین ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ویب سائٹ ہیک ہونے اور ٹرمپ کی نازیبا تصویر آوایزاں کرنے کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube