Wednesday, July 8, 2020  | 16 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

صومالیہ میں ٹرک بم دھماکا، 76 افراد ہلاک

SAMAA | - Posted: Dec 28, 2019 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 28, 2019 | Last Updated: 6 months ago

صومالی دارالحکومت موغا دیشو میں ٹرک بم دھماکے  میں 76 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

صومالیہ حکام کے مطابق ٹرک بم  دھماکا دارالحکومت موغادیشو کی ایک مصروف سیکیورٹی چیک پوسٹ پر کیا گیا واقعے میں 76 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

سرکاری ترجمان نے غیرملکی میڈیا کو بتایا کہ دھماکے کا نشانہ بننے والے افراد میں زیادہ تعداد یونیورسٹی طلبہ کی ہے، جو واقعے کے وقت وہاں سے گزر رہے تھے، جاں بحق افراد میں ترک شہری بھی شامل ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق 73 افراد کی لاشیں اور 50 سے زائد زخمی افراد کو اسپتال لایا گیا، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

مقامی حکام اور میڈیا کے مطابق تاحال کسی بھی تنظیم نے تاحال موغادیشو دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
SOMALIA, MOGADISHU, AFRICA, CAR BOMB BLAST, TERRORISM
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube