ہوم   > بین الاقوامی

پاکستان نے معاشی مشکلات کے سبب سعودی شرائط مانیں، ترک صدر

SAMAA | - Posted: Dec 20, 2019 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 20, 2019 | Last Updated: 4 months ago

TURKEY-PAKISTAN-DIPLOMACY

ترک اخبار ڈیلی صباح کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے دعوی کیا ہے کہ چار روزہ کوالالمپور سمٹ سے دستبرداری کے لئے سعودی عرب نے پاکستان پر دباؤ ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق ترک صدر نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو دھمکی دی ہے کہ سعودی حکومت بنگلہ دیشی عوام کو ملازمتیں دے گی اور 40 لاکھ پاکستانیوں کو ان کے ملک واپس بھیج دیا جائے گا۔

ترک صدر نے کہا کہ اپنی معاشی مشکلات کی وجہ سے پاکستان کو اس طرح شرائط ماننی پڑتی ہے ۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 18 دسمبر کو اس بات کی تصدیق کی تھی کہ پاکستان کوالالمپور سمٹ میں شریک نہیں ہو رہا کیونکہ اس کے حوالے سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو تحفظات تھے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کوالالمپورسمٹ میں پاکستان کی عدم شرکت کی وضاحت کردی،ترجمان کہتے ہیں پاکستان نے بڑے مسلم ممالک کے تحفظات پر کوالالمپور سمٹ میں حصہ نہیں لیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے میڈیا سے ایک سوال کے جواب میں وضاحت کی کہ پاکستان نے بڑے مسلم ممالک کے تحفظات پر کوالالمپور سمٹ میں حصہ نہیں لیا، تحفظات دور کرنے کیلئے وقت اورکوششوں کی ضرورت ہے، پاکستان مسلم اُمہ کے اتحاد اور یکجہتی کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube