Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

یورپی ملک کے اسپتال میں فائرنگ، 6 افراد ہلاک

SAMAA | - Posted: Dec 10, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 10, 2019 | Last Updated: 2 years ago

یورپی ملک جمہوریہ چیک کے شہر اوسٹراوا کے اسپتال میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

جمہوریہ چیک کے وزیراعظم نے سرکاری ٹی وی پر اپنے بیان میں بتایا کہ اوسٹراوا شہر کے اسپتال میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے، فائرنگ سے موقع پر 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے تھے تاہم بعد ازاں دونوں زخمی بھی دوران علاج چل بسے۔

اوسٹراوا شہر دارالحکومت پراگ سے 300 کلومیٹر دور مشرق میں واقع ہے، یہ شہر اپنی اسٹیل کی صنعت کیلئے مشہور ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کے بعد ایک جگہ محاصرے کے دوران فائرنگ کرنیوالے شخص نے سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی، جس کی عمر تقریباً 42 سال بتائی جارہی ہے، تاہم اس کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی۔

مقامی پولیس نے عوام سے ملزم کی گرفتاری میں مدد دینے کی درخواست کے ساتھ ہی ٹویٹر پر ملزم کی ایک تصویر بھی جاری کردی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اسپتال کے ٹراما وارڈ میں ہوا، وزیر داخلہ جان ہماسک نے ٹویٹ بتایا کہ ’اوسٹراوا فیکلٹی اسپتال میں آج صبح سات بجے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
OSTRAVA, CZECH REPUBLIC, SHOOTING, HOSPITAL, SUSPECT SUICIDE, EUROPE
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube