ہوم   > بین الاقوامی

چلی کا سی130 فوجی طیارہ ریڈار سے غائب

SAMAA | - Posted: Dec 10, 2019 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 10, 2019 | Last Updated: 2 months ago
یہ تصویر لاک ہیڈ مارٹن کی سائٹ سے لی گئی ہے

چلی کی ایئرفورس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چلی کا فوجی طیارے کا اچانک کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطہ ہوگیا، جب کہ طیارہ ریڈار سے بھی غائب ہوگیا۔

چلی ایئر فورس کے ترجمان کے مطابق طیارے میں 38 افراد سوار تھے، جو اینٹارٹیکا میں واقع فوجی اڈے کی جانب رواں دواں تھے۔ طیارے میں 17عملے کے افراد، جب کہ 21 مسافر تھے۔

چلی کے وزیر دفاع کی زیر نگرانی طیارے کی تلاش اور ریسکیو کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ ایئرفورس کا طیارے سے متعلق مزید کہنا تھا کہ لاک ہیڈ مارٹن کا تیار کردہ اے سی 130 طیارے نے مقامی وقت 16:55 پر پونٹا اریناس سے اڑان بھری، جب کہ اس کی منزل اینٹارٹیکا میں قائم فوجی اڈہ تھا۔ جس کے بعد طیارہ سے متعلق معلومات کیلئے چلی ایئرفورس کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کیا گیا۔

چلی ایئر فورس کی جانب سے طیارے میں سوار مسافروں سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube