Sunday, August 9, 2020  | 18 Zilhaj, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

دنیا کی کم عمر ترین وزیراعظم

SAMAA | - Posted: Dec 9, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 9, 2019 | Last Updated: 8 months ago

Photo: twitter/ Sanna Marin

آج تک دنیا بھر کے کم عمر ترین وزیراعظم کا اعزاز یوکرائن کے اولیکسی کو حاصل تھا مگر اب ایک خاتون نے ان سے یہ اعزاز چھین لیا ہے۔

منگل کو فن لینڈ کی خاتون سیاست دان سنا میرین نے وزارت عظمیٰ کا انتخاب جیت کر دنیا کی کم عمر ترین وزیراعظم منتخب ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

سنا میرین کی عمر 34 سال ہے اور اس سے قبل وہ وزیر ٹرانسپورٹ کے عہدے پر فائر تھیں۔ دوسرے نمبر اب بھی یوکرائن کے وزیراعظم براجمان ہیں جن کی عمر 35 برس ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی 39 سالہ وزیراعظم جسینڈا اس فہرست میں تیسرے نمبر ہیں۔

فن لینڈ میں گزشتہ روز حکومتی اتحاد میں شامل سینٹرل پارٹی نے وزیراعظم انتی رینی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے محکمہ ڈاکخانہ کے ملازمین کے احتجاج کو بہتر انداز میں ہینڈل نہیں کیا۔

انتی رینی نے اتحادیوں کی جانب سے عدم اعتماد کے بعد خود ہی عہدے سے استعفیٰ دیا جس کے بعد اتحادی جماعتوں نے سنا میرین کو وزیراعظم کے منصب کیلئے نامزد کردیا۔

منگل کو ووٹنگ کے بعد سنا میرین فن لینڈ کی وزیراعظم منتخب ہوگئیں۔ ان کی تقریب حلف برداری منگل کو ہوگی۔

ایک اور دلچسپ امر یہ ہے کہ اس وقت فن لینڈ کی 4 بڑی سیاسی جماعتوں کی سربراہان خواتین ہیں اور ان سب کی عمریں 30 سے 40 کے درمیان ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube