ہوم   > بین الاقوامی

سعودی عرب کا غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Dec 7, 2019 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 7, 2019 | Last Updated: 2 months ago

سعودی عرب نے غیر ملکیوں کو بھی شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا، شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان جاری کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی ماہرین کو اپنے ملک کی شہریت دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان نے شاہی فرمان بھی جاری کردیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ سعودی عرب کی معیشت کو مزید مستحکم کرنے کی غرض سے کیا گیا، جس کیلئے دنیا بھر کے ذہین پیشہ ور افراد کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے انہیں شہریت دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

شاہی فرمان کے تحت مختلف شعبوں میں ممتاز پیشہ ور افراد کے ساتھ ساتھ جوہری اور قابل تجدید توانائی، طب، دواسازی، کمپیوٹر سائنس، تیل، مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، ماحولیات، خلابازی، ہوا بازی، ثقافت، کھیل اور آرٹس میں مہارت رکھنے والوں کو سعودی عرب کی شہریت سے نوازا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
 
 
 
SHAH SALMAN BIN ABDUL AZIZ, SAUDI ARABIA, CITIZENSHIP, MEDICINE, TECHNOLOGY, CULTURAL, SPORTS,
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube