Saturday, August 8, 2020  | 17 Zilhaj, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

مقبوضہ کشمیر:کشمیریوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹس بندہوگئے

SAMAA | - Posted: Dec 5, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 5, 2019 | Last Updated: 8 months ago

مقبوضہ وادی کشمیراورجموں مسلم اکثریتی علاقوں میں مسلسل انٹرنیٹ کی معطلی کے باعث کشمیریوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹس بند ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق مقبوضہ علاقے میں پری پیڈ موبائل فون ، ایس ایم ایس اورانٹرنیٹ سروسزکی بدستور معطلی کی وجہ سے لوگوں کا اپنے گردونواح سے بھی رابطہ منقطع ہو گیا ہے، ادھر مقبوضہ وادی میں ہزاروں کشمیریوں کے واٹس ایپ اکائونٹس انٹرنیٹ کی مسلسل بندش کے باعث120دنوں سے زیادہ عرصے تک بند رہنے سے رواں ہفتے غیر موثر ہوگئے ہیں۔

فیس بک کے ایک ترجمان نے بزفیڈ سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ پالیسی کی وجہ سے کشمیریوں کے واٹس ایپ اکائونٹس ڈیلیٹ ہوئے ہیں ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ عام طور پر واٹس ایپ اکاؤنٹس 120 دن کی غیر فعالیت کے بعد ختم ہوجاتے ہیں اور ان پر موجود مواد کا از خود اخراج شروع ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ واٹس ایپ اکائونٹس سے مختلف طرح کے مواد کا اخراج غیر فعال اکاؤنٹس سے متعلق واٹس ایپ کی پالیسی کا نتیجہ ہے۔

گزشتہ چار ماہ سے غیر فعال رہنے والے کشمیریوں کے وٹس ایپ اکائنٹس اب خودبخود بند ہونا شروع ہو گئے ہیں اور ان اکائونٹس پر مواد تصاویر ، ویڈیوزاور دیگر تحریری مواد بھی غائب ہو رہا ہے۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube