Thursday, August 6, 2020  | 15 Zilhaj, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

پرل ہاربر پر فائرنگ، 2 افراد ہلاک، ایک زخمی

SAMAA | - Posted: Dec 5, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 5, 2019 | Last Updated: 8 months ago

امریکی ریاست ہوائی میں واقع مشہور بحری فوجی اڈے پرل ہاربر پر نیوی اہلکار کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

غير ملکی ميڈيا کے مطابق نیوی کے اہلکار نے امريکی محکمہ دفاع پينٹاگون کے سويلين ملازمين پر گولياں برسائيں، جس کے بعد اس نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک اور زخمی افراد پرل ہاربر کے ملازمین تھے، جس جگہ فائرنگ کا واقعہ پيش آيا وہاں امريکی جوہری آبدوزوں کی مرمت کی جاتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے وقت بھارتی فضائیہ کے سربراہ آر کے ایس بھدوریہ اور چند بھارتی اہلکار بھی پرل ہاربر کے فوجی اڈے پر موجود تھے تاہم وہ سب محفوظ رہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
USA, PEARL HARBOR, SAILOR FIRING, 2 KILLED, INDIA, AIR CHIEF, HAWAII
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube