Wednesday, July 8, 2020  | 16 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

جوہری معاہدے پر ايران کی امریکا کو مشروط پیش کش

SAMAA | - Posted: Dec 5, 2019 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 5, 2019 | Last Updated: 7 months ago

فوٹو: اے ایف پی

ايران نے جوہری معاہدے کے معاملے پر امريکا کو مشروط مذاکرات کی پيشکش کر دی ہے۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے ايک ٹی وی پروگرام ميں ایران پر عائد امریکی اقتصادی پابندیوں کو صدر ٹرمپ کی اسرائیل کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش قرار ديا۔

حسن روحانی نے کہا کہ امريکا غير قانونی پابندياں ہٹائے تو مذاکرات کےليے تيار ہيں۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امريکا سے مذاکرات جوہری معاہدے کے ديگر فريقين کے سربراہان کی موجودگی ميں کيے جا سکتے ہيں۔

واضح رہے کہ 2015 ميں روس، فرانس، چين اور برطانيہ نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے روکنے کےلیے ایک معاہدہ کیا تھا۔

گزشتہ سال امريکی صدر نے معاہدے سے دستبردار ہو کر ایران پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Iran, United State, nuclear agreement, middle east, Hassan Rouhani
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube