ہوم   > بین الاقوامی

افغانستان میں حملہ، جاپان میڈیکل سروسز سربراہ سمیت 6 افرادہلاک

SAMAA | - Posted: Dec 4, 2019 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 4, 2019 | Last Updated: 3 months ago

افغانستان میں جاپانی این جی او کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ مرنیوالوں میں جاپان میڈیکل سروسز کے سربراہ بھی شامل ہیں۔

افغان حکام کے مطابق جلال آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے جاپانی این جی او کی گاڑی پر حملہ کیا، واقعے میں پیس جاپان میڈیکل سروسز کے افغانستان میں سربراہ ڈاکٹر ٹیٹسو ناکا مورا سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

افغان ميڈيا کے مطابق ناکامورا کو قریبی اسپتال ميں طبی امداد کے بعد جلال آباد سے بگرام بيس لے جايا جارہا تھا کہ وہ ايئرپورٹ پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

رپورٹ کے مطابق تاحال کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، طالبان نے بھی واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کردی۔

جاپانی وزيراعظم شينزو ایبے نے ڈاکٹر ٹٰيٹسو ناکامورا کی ہلاکت پر گہرے صدمے کا اظہار کيا ہے جبکہ افغان حکام نے ڈاکٹر ناکامورا کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صاف پانی کی فراہمی اور زراعت کے شعبے میں ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
JAPAN, AFGHANISTAN, TETSU NAKAMURA, GUN ATTACK, JALALABAD, WAR, USA, TERRORISM, TALIBAN
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube