ہوم   > بین الاقوامی

ولیم اورکیٹ کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع، رپورٹ

SAMAA | - Posted: Dec 3, 2019 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 3, 2019 | Last Updated: 2 months ago

برطانوی شہزادہ ولیم ایک بار پھر باپ بننے والے ہیں، رپورٹس کے مطابق ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شاہی جوڑے کے ہاں جڑواں بچوں کی ولادت متوقع ہے، شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کرسمس کے موقع پر بچوں کی آمد سے متعلق باضابطہ اعلان کرکے 93 سالہ برطانوی ملکہ ایلزبتھ کو کرسمس کا تحفہ دے سکتے ہیں۔

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن 2011ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، ان کے 3 بچے ہیں، جن میں 2 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے، بڑا بیٹا شہزادہ جارج 6 سال، بیٹی شہزادی شارلٹ 4 سال اور شہزادہ لوئس 19 ماہ کے ہیں۔

رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ شاہی جوڑے کے ہاں ایک بیٹے اور بیٹی کی ولادت متوقع ہے تاہم فی الحال اس حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن رواں سال اکتوبر میں 5 روزہ دورے پر پاکستان آئے تھے، انہوں نے وفاقی دارالحکومت میں صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی تھیں جبکہ اسکول اور دیگر مقامات کا بھی دورہ کیا تھا۔

ولیم اور کیٹ پاکستان کے شمالی علاقہ جات اور لاہور بھی گئے، جہاں انہوں نے تاریخی بادشاہی مسجد سمیت دیگر مقامات کی سیر کی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
 
 
 
PRINCE WILLIAM, PRINCESS KATE, ROYAL FAMILY, UK, BRITAIN, TWINS EXPECTED
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube