ہوم   > بین الاقوامی

پاکستان کولاکھوں پاؤنڈزمالیت کےمنجمد اثاثےملیں گے

6 days ago

برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے ون ہائیڈ پارک سمیت ملک ریاض کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز کی پیش کش قبول کرلی۔ یہ اثاثے حکومت پاکستان کو واپس کئے جائیں گے۔

نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سےجاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اگست 2019 میں ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت نے 8 اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کا حکم دیا ۔ ان اکاؤنٹس میں مجموعی طور پر 120 ملین پاؤنڈز کے فنڈز موجود تھے۔ اس سے قبل اس کیس میں ہونے والی تحقیقات کے نتیجے میں  دسمبر 2018 میں 20 ملین پاؤنڈز کو منجمد کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا تھا۔ ان تمام عدالتی احکامات کے تحت وہ رقم منجمد کی گئی جو برطانوی بینک اکاؤنٹس میں تھی۔

برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے 190 ملین پاؤنڈز کی واپسی کی پیش کش قبول کرلی ہے۔ اس رقم میں برطانیہ میں ایک جائیداد،لندن کے ہائیڈ پارک میں ایک جگہ، لندن اور وی ٹو ٹو ایل ایچ میں 50 ملین پاؤنڈ مالیت کی جائیداد اور منجمد ہونے والے اکاؤنٹس میں رقم شامل ہے۔ یہ تمام جائیداد پاکستان کی حکومت کو منتقل کردی جائے گی۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں