Friday, October 23, 2020  | 5 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

کانگریس رہنما نے پریانکا چوپڑازندہ باد کانعرہ لگادیا

SAMAA | - Posted: Dec 3, 2019 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 3, 2019 | Last Updated: 11 months ago

زبان کا پھسلنا بعض اوقات شرمندگی کا باعث بھی بن جاتا ہے، بھارت میں کانگریس کی ریلی کے دوران ایسا ہی ہوا جہاں پریانکا گاندھی کے بجائے اداکارہ پریانکا چوپڑا کا نعرہ لگادیا گیا۔

کانگریس پارٹی کی ریلی کے دوران ایک رہنما مرکزی قائدین کیلئے نعرے لگوا رہے تھے ۔

سونیا گاندھی زندہ باد، کانگریس پارٹی زندہ باد، راہول گاندھی زندہ باد تک تو معاملہ ٹھیک رہا لیکن جب پریانکاگاندھی کا نام لینے کی باری آئی تو مذکورہ رہنما کی زبان پھسل گئی اور انہوں نے پریانکا چوپڑا زندہ باد کا نعرہ لگا دیا۔

 

 

دلچسپ بات یہ کہ لیڈر صاحب کو پھربھی اپنی غلطی کااحساس نہیں ہوا، ساتھ کھڑے افراد نے اس غلطی کی نشاندہی کی تو وہ چپ ہوئے۔

پریانکا چوپڑا زندہ باد کے نعرے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا پر کانگریس رہنماکو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

 

 

 

 

 

 

بہت سے سوشل میڈیاصارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے اس تمام صورتحال سے لطف اٹھایا اور دلچسپ تبصروں کے علاوہ میمز بھی شیئر کرڈالیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube