ہوم   > بین الاقوامی

لندن برج حملہ : داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

6 days ago

لندن برج کے قریب چاقو بردار کے حملے میں 3 افراد کی ہلاکت کی ذمہ داری عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے قبول کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق داعش کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لندن میں 3 افراد کو قتل کرنے والا ہمارا جنگجو تھا، تاہم داعش کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کے شواہد پیش نہیں کیے گئے ہیں۔

لندن برج حملہ : چاقو سے وار کرنے والا کون تھا؟

واضح رہے کہ 2 روز قبل لندن برج کے قریب چاقو بردار شخص نے حملہ کر کے 3 افراد کو ہلاک، جب کہ 3 کو زخمی کر دیا تھا۔ پولیس نے حملہ آور کے خلاف 5 منٹ میں کارروائی کرکے اسے گولی مار کر ہلاک کیا۔

لندن برج: حملہ آور کا چاقو سے وار،2 افراد ہلاک،2زخمی

حملہ آور نے جعلی خود کش جیکٹ بھی پہنی ہوئی تھی، جسے دکھا کر وہ لوگوں کو ڈراتا رہا۔ حملہ آور کی شناخت 28 سالہ عثمان خان کے نام سے کی گئی، جو پہلے بھی لندن اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی سازش میں جیل کاٹ چکا تھا اور دسمبر 2018 میں رہا ہوا تھا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں