Friday, September 25, 2020  | 6 Safar, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

لندن برج: حملہ آور کا چاقو سے وار،2 افراد ہلاک،2زخمی

SAMAA | - Posted: Nov 30, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 30, 2019 | Last Updated: 10 months ago

.

برطانيہ ميں لندن برِج پر چاقو کے وار کرکے ملزم نے 2 افراد کو ہلاک اور کئی عام شہريوں کو زخمی کردیا۔ پولیس نے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

برطانوی پولیس کے مطابق حملہ آور کی شناخت عثمان کے نام سے کی گئی ہے۔ پولیس کمشنر کریسیڈا ڈک کے مطابق برج کے شمالی سرے پر قیدیوں کی بحالی کے سلسلے میں کیمبرج یونیورسٹی کی کانفرنس جاری تھی اور مشتبہ شخص اس کانفرنس میں شرکت کر رہا تھا۔

 

مقامی اخبار کے مطابق عثمان کو جیل سے ایک ماہ قبل اس شرط پر رہائی ملی تھی کہ وہ الیکٹرانک ٹیگ کو پہنے رکھیں گے تاکہ ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا سکے۔

پولیس نے ابتدائی کال موصول ہونے کے 5 منٹ کے اندر مشتبہ حملہ آور کا مقابلہ کیا جس کے بارے میں یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ اس کے پاس دھماکا خیز مواد ہے۔ پولیس نے واقعہ کو دہشت گردی قرار دے دیا۔

واقعے کے چند گھنٹے کے بعد ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں بھی ایک ڈیپارٹمنٹ اسٹور میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کرکے کم سے کم 3 افراد کو زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور 40 سے 50 سال کی عمر کا شخص تھا جس کی تلاش جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube