ہوم   > بین الاقوامی

نجف میں ایرانی قونصل خانےکومظاہرین نےآگ لگادی

SAMAA | - Posted: Nov 28, 2019 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 28, 2019 | Last Updated: 2 months ago

پندرہ مظاہرین ہلاک

عراق ميں مظاہرين کے ايک گروہ نے نجف ميں ايرانی قونصل خانے کو آگ لگا دی۔ مظاہرين نے پاسداران انقلاب کے اہلکار کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کيا ہے۔ واقعے کے بعد شہر ميں کرفيو لگا ديا گيا۔پولیس نے مظاہرین پر کریک ڈاؤن میں 15 شرپسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔حکومت نے بدامنی سے نمٹنے کے لیے ہنگامی سیل قائم کردیا ہے۔

عراق ميں مہنگائی کے باعث عوامی غصے میں شدت آگئی ہے۔ نجف ميں پوليس نے مظاہرین کو پيچھے دھکیلنے کی کوشش کی تو مظاہرين نے ايرانی قونصليٹ پرحملہ کيا  اور عمارت کو آگ لگادی۔

واقعےسے پہلے قونصل خانےکا عملہ عمارت سےباہرنکلنے ميںکامياب ہوگيا ۔ مقامی انتظاميہ نے تشدد ميں اضافہ روکنے کيليےشہر ميں کرفيو لگا ديا ہے۔

مظاہرين  نے دعویٰ کیا کہ حملےميںپاسداران انقلاب کا اہلکار بھی مارا گيا ہے ۔تين ہفتے پہلےکربلا ميں ايرانی قونصل خانے پرحملہ کيا گيا تھا۔عراقی حکومت نے واقعے کی شديد مذمت کی ہے۔2 ماہ سے جاریحکومت مخالف مظاہروں ميں اب تک 344 افراد ہلاک ہوچکے ہيں۔

عراق کے مذہبی رہنماء آيت اللہ علی سيستانی خبردار کرچکے ہيں کہ مظاہرين کيخلاف طاقت کا استعمال کيا گيا تو بڑی تباہی ہوگی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube