Friday, September 18, 2020  | 29 Muharram, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

کانگو میں مسافر طیارہ گر کر تباہ

SAMAA | - Posted: Nov 25, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 25, 2019 | Last Updated: 10 months ago

افريقی ملک کانگو کے مشرقی علاقے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگيا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق حادثے کے نتيجے ميں 26 افراد ہلاک ہوگئے ہيں۔ حکام کے مطابق طيارے ميں 16 مسافر اور عملے کے 2 افراد سوار تھے، جو حادثے ميں مارے گئے۔ چھوٹا طيارہ آبادی ميں گر کر تباہ ہوا، جس سے آبادی کے بھی 8 افراد ہلاک ہوئے۔

حادثے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، جب کہ طیارے کے بلیک باکس کی تلاش بھی جاری ہے۔ طیارہ مقامی کمپنی بزی بی کا تھا، وہ پرواز کے کچھ دیر بعد ہی شمالی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔

 

حادثے میں بچ جانے والے دو افراد میں سے ایک طیارے کے عملے کا حصہ تھا، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

طیارے کی کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ 19 سیٹ والا طیارہ تھا، جس کا نام ڈورنیئر 228-200 تھا۔ طیارہ بینی کی جانب جا رہا تھا، جو طیارہ حادثے کی جگہ سے 350 کلو میڑ دور تھا۔

 

عینی شاہدین کے مطابق طیارے کا پائلٹ طیارے کو واپس ایئرپورٹ کی جانب لے جا رہا تھا، تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکا اور عین اسی وقت انہوں نے ایک تیز آواز سنی جو شاید طیارے کے انجن سے نکلی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube