ہوم   > بین الاقوامی

انقرامیں کشمیرسےمتعلق کانفرنس،بھارتی جھنڈاہٹادیاگیا

2 weeks ago

بھارتی مظالم کی مذمت

ترک دارالحکومت انقرہ میں ہونے والی عالمی کشمیرکانفرنس میں ورلڈسکھ پارلیمنٹ کےرہنماؤں نےہندوستانی جھنڈے سےلا تعلقی کا اعلان کرتےہوئے اسٹیج  سےبھارتی ترنگا ہٹوا دیا۔

انقرہ میں  ہونے والی  2 روزہ عالمی کشمیر کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے ورلڈ سکھ پارلیمنٹ کی سیلف ڈٹرمینینشن کونسل کے کوآرڈینیٹر رنجیت سنگھ  نے اسٹیج  پر بھارتی  جھنڈا دیکھنے کے بعد اسے ہٹانے کی درخواست  کی۔

رنجیت سنگھ  نے  کہا کہ آج سے میں اس جھنڈے سے لا تعلقی کا اعلان کرتا ہوں ۔ انہوں  نے منتظمین سے گزارش کی کہ آپ اسکرین پرمیری تقریر  کے دوران برطانیہ کا جھنڈا  لگائیں  کیونکہ میں برطانوی  شہریت رکھتا ہوں  اورمیں  نہیں چاہتا کہ میرے  ساتھ  بھارتی   ترنگا دکھایا جائے،آج سے میں کبھی  بھارتی جھنڈا اپنے نام کے ساتھ نہیں لگاؤں گا۔

مسئلہ کشمیر ہرفورم پراٹھائیں گے،ترک صدراردوان

انقرہ میں جاری کشمیر عالمی کانفرنس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے پچیس ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔ اس  دو روزہ عالمی کشمیر کانفرنس کا انعقاد ترکی  کے تھنک ٹینک  انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک تھنکنگ  اور پاکستان  کے تھنک ٹینک لاہور سینٹر فار پیس اینڈ ریسرچ نے مشترکہ طور پر کیا تھا ۔ دو روز سے جاری کانفرنس   میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح  پر اجاگر کیا گیا ۔ اس موقع پر مقررین  نے دنیا پر زور دیا کہ عالمی  طاقتیں  بھارت پر دباؤ بڑھائیں کہ وہ کشمیریوں پر جاری ظلم کا بازاربند کرے ۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں