ہوم   > بین الاقوامی

ویڈیو : کمزور دل افراد مذاق نہ سمجھ سکے

3 weeks ago

.

برطانیہ کی سڑکوں پر اس وقت لوگوں کی چیخیں نکل گئیں، جب انہوں نے ایک دیو ہیکل نما ڈائیوسارز اچانک اپنے سامنے دیکھا۔

برطانوی میڈیا فار یور انفارمیشن کی جانب سے جاری ہلکی پھلکی تفریح سے بھرپور اس ویڈیو میں برطانیہ کی سڑکوں پر ایک منچلے کو ڈائیوسارز کا حلیہ اپناتے دکھایا گیا ہے، جو اچانک سے لوگوں کے ساتھ آجاتا ہے اور لوگ اسے دیکھ کر ایک دم حواس باختہ ہوجاتے ہیں، کئی افراد تو ڈر کے مارے اپنا دل پکڑ کر بیٹھ گئے۔ خوش قسمتی سے یہ مذاق کسی کی جان لینے کا سبب نہ بن سکا۔

اس مذاق نے کمزور دل افراد پر زیادہ اثر کیا جو الٹے قدموں بھاگے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر کہہ سکتے ہیں کہ صرف بچے ہی نہیں بڑے بھی آج کے سائنسی دور میں بھی ڈائنوسارز کے وجود سے کس حد تک خوف کھاتے ہیں۔

اب تک ٹوئٹر پر اس ویڈیو کو 2.2 ملین افراد دیکھ چکے ہیں۔ لوگوں کیساتھ یہ مذاق کرنے والے شخص کا تعلق لندن سے ہے، جو انسٹا اور یوٹیوب پر ایسی ویڈیوز بناتے ہیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوتے ہی راتوں رات وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر بھی اس ویڈیو کو دیکھ کر اپنے تاثرات کا اظہار کیا گیا ہے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں