ہوم   > بین الاقوامی

ویڈیو:دنیا کےسب سےبڑےطیارےکےقریب بجلی گرگئی

3 weeks ago

.

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دنیا کے سب سے بڑے طیارے ایئربس اے 380 کے قریب بجلی گرنے کے مناظر کیمرا مین نے کیمرے کی آنکھ سے قید کرلیے۔

بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے طیارے کی لینڈنگ کے وقت آسمانی بجلی طیارے کے عین سامنے گرتی ہے۔ ویڈیو میں مناظر اتنے واضح ہیں کہ دیکھ کر ہی خوف محسوس ہوتا ہے۔ تاہم اس تمام تر واقعہ میں طیارہ اور عملے سمیت مسافر محفوظ رہے۔

 

عینی شاہدین کے مطابق دیکھنے میں یہ واقعہ ایک ٹرامہ سے کم نہ تھا کہ ہم لوگ ایک دم سکتے میں آگئے کہ شاید کچھ ہوگیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی میٹ سروس کی جانب سے بھی یہ مناظر ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی محکمہ موسمیات نے اس جگہ پر گرج چمک کیساتھ تیز بارش کی پہلے ہی پیشگوئی کی ہوئی تھی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ایئر بس کا طیارہ اماراتی کمپنی کی ملکیت ہے۔ اماراتی کمپنی نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک پر لکھا کہ ہمارے لیے یہ منظر حیران کن تھا، اماراتی طیارہ طوفان تھمنے کا منتظر تھا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں