ہوم   > بین الاقوامی

مسئلہ کشمیر ہرفورم پراٹھائیں گے،ترک صدراردوان

3 weeks ago

عالمی امن کو خطرے کی وارننگ

انقرہ میں کشمیر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف ممالک کے مندوبین نےکہا ہے کہ کشمیریوں کا طویل محاصرہ عالمی امن کو خطرے کی وارننگ دے رہا ہے،ترک صدر رجب طیب اردوان نے کشمیر کے مسئلے کوعالمی فورم پربلاخوف اورغیر جانب داری سےاٹھایا ہے،توقع ہے کہ دیگر ممالک بھی مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردارادا کرتے ہوئے مددگار بنیں گے۔

بدھ کو ترک دارالحکومت انقرہ میں عالمی کشمیر کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئےآزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پھنسے 90 لاکھ کشمیری عالمی امن کو وارننگ دے رہے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی مظالم نےمسئلہ کشمیر کو سنگین عالمی مسئلہ بنادیا ہے، 90  لاکھ محبوس کشمیری عالمی رڈار کے لئے عالمی امن کے خطرے کی وارننگ دے رہے ہیں۔

صدر آزاد کشمیر نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کشمیر کے مسئلے کو عالمی فورم پر بلا خوف اور غیر جانب داری سے اٹھایا ہے۔

اپنے خطاب میں سینیٹرشیری رحمن نے کہا کہ وہ ترکی کی شکر گزار ہیں کہ اتنےبڑے پیمانے پرکشمیر کانفرنس کا انعقاد کیاجارہا ہے،امید ہے کہ ترکی کے عوام ہمیشہ پاکستان اور کشمیر کا ساتھ دیتےرہیں گے اور ہمیشہ پاکستان کے موقف کی تائید کریں گے۔

لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ ترکی نے کشمیر کے مسئلے پر ایک بڑی عالمی کانفرنس کا انعقاد کرکے دیگر ممالک کے لئے ایک مثال قائم کی ہے،امید ہے کہ دیگر ممالک بھی کشمیر کے مسئلے پر اپنا کردار ادا کریں گے اور مسئلہ کشمیر کے  لئے مددگار ثابت ہونگے۔انہوں  نے ترکی کے صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر رجب طیب اردوان نے جاندار موقف اختیار کیا ہے۔

اس موقع پر ترکی کی جسٹس اینڈڈیولپمنٹ پارٹی کے پارلیمنٹ گروپ کے چئیرمین ایرگان ابچائے نے کہا کہ ترکی اور پاکستان  کے تعلقات بہت گہرے ہیں،کشمیر پر ہم پاکستان کے موقف کی ہمیشہ حمایت کرتے چلے آرہے ہیں اور اس سلسلے میں ہمیں کچھ بھی کرنا پڑا ہم کریں گے،ہمارے دروازے اپنے کشمیری بھائیوں کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں اور ہر قسم کا تعاون کشمیری بھائیوں کے لئے جاری رکھیں گے۔

انقرہ میں جاری دو روزہ عالمی کشمیر کانفرنس کا انعقاد ترکی کے تھنک ٹینک  انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک تھنکنگ اور پاکستان  کے تھنک ٹینک لاہور سینٹر فار پیس اینڈ ریسرچ نے مشترکہ طور پر کیا۔ کشمیر عالمی کانفرنس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے 25 ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں