Thursday, August 6, 2020  | 15 Zilhaj, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

لندن آنے والا دہشتگرد ہیتھرو ایئرپورٹ پر گرفتار

SAMAA | - Posted: Nov 15, 2019 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 15, 2019 | Last Updated: 9 months ago

.

برطانوی سیکیورٹی حکام نے ترکی سے برطانیہ آنے والے دہشت گرد کو ہیتھرو ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا۔

برطانوی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق گرفتار شخص کے داعش سے تعلقات تھے، جسے ترکی حکومت نے برطانیہ ڈی پورٹ کیا تھا۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد برطانوی شہری ہے۔ جسے ترکی نے داعش سے تعلقات کے الزامات پر ڈی پورٹ کیا۔

گرفتار دہشت گرد کی عمر 26 سال ہے۔ برطانوی حکام کا مزید کہنا ہے کہ ترکی حکومت کی جانب سے مبینہ دہشت گرد کے حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے۔

ڈی پورٹ کیے جانے سے قبل 26 سالہ مبینہ دہشت ترک جیل میں قید تھا۔ برطانی وزارت داخلہ کے سینیر آفیشل کا کہنا ہے کہ یہ بات فی الحال حتمی طور پر نہیں بتائی جا سکتی کہ ترکی کی قید میں ایسے کتنے دہشت گرد ہیں، جن کا تعلق برطانیہ سے ہے، تاہم ایک برطانوی شہری35 سالہ آئن ڈیوز کا نام منظر عام پر آیا ہے، جو شام میں مخالفین کے سر قلم کرتا تھا۔

آئن ڈیوز ترک جیل میں ساڑھے سات سال کی قید کاٹ رہا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube