ہوم   > بین الاقوامی

وینس شہر میں ہنگامی حالت نافذ

3 weeks ago

اٹلی کے ساحلی شہر وینس میں پانی کی سطح میں اضافے کے باعث ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق جمعہ کو وینس میں پانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ ہے۔ یونیسکو کی جانب سے تاریخی شہر قرار دینے والے اس حصے میں پانی کی سطح بڑھنے سے لاکھوں یورو کا نقصان ہوچکا ہے۔

وینس میں پانی کی سطح تین روز قبل 50 سال میں سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی تھی۔ حکومت کی جانب سے صورتحال پر قابو پانےکےلیے فوری طور پر 2 کروڑ یورو کے فنڈز جاری کئے گئے۔

وینس میں عبادت گاہوں سمیت کاروباری مراکز اور مکانات کئی فٹ پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ان علاقوں میں پانی کی سطح 5 فٹ تک بلند ہونے کا امکان ہے۔     یہاں آنے والے سیاح موسم سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور ان مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کررہے ہیں۔

وزیراعظم گیوسپے کونٹے نے بتایا ہے کہ وینس میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے ۔ انھوں نے بوٹ کے ذریعے پانی میں گھرے مقامات کا دورہ بھی کیا ہے۔ انھوں نے بتایا ہے کہ جن لوگوں کے مکانات پانی میں گھرے ہوئے ہیں انھیں 5 ہزار یورو اور کاروباری مراکز کی مالکان کو 20ہزار یورو دئیے جائیں گے۔

 

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں