Sunday, July 5, 2020  | 13 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

اسلامی جہاد کا اسرائیل کیساتھ جنگ بندی پر اتفاق

SAMAA | - Posted: Nov 14, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 14, 2019 | Last Updated: 8 months ago

فوٹو: اے ایف پی

فلسطینی گروپ اسلامی جہاد نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کےساتھ جنگ بندی پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق مصر کی ثالثی کے وجہ سے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی پر اتفاق کر لیا گیا ہے جبکہ اسرائیل کی جانب سے اسکی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

اسلامی جہاد کے ترجمان مصعب البرائیم نے رائٹرز کو بتایا کہ اسرائیل نے فضائی حملے میں ان کے کمانڈر ابو العطا کو اپنی اہلیہ سمیت شہید کرکے فائرنگ کا تبادلہ شروع کیا۔

اسرائیل کاغزہ پرحملہ، اسلامی جہاد کے کمانڈر اور اہلیہ شہید

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق دو روز کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں 34 فلسطینی شہید ہوئے جس میں ابو ملہوس خاندان کے 8 افراد بھی شامل تھے۔ جواب میں غزہ کی جانب سے اسرائیل پر داگے گئے راکٹ حملوں میں کم از کم 63 اسرائیلی زخمی ہوئے۔

مصر کے ایک اعلیٰ عہدیدار اے ایف پی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ہم نے دو دن سے جاری لڑائی کو ختم کرنے کی کوششیں کیں کیونکہ اسرائیل غزہ میں درجنوں مکانات اور کھیتوں پر بمباری کر رہا تھا۔

اسلامی جہاد کے ایک عہدیدار کے مطابق اس معاہدے میں یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ مظاہرے کے دوران فلسطینی دھڑوں کو غزہ میں پر امن قیام اور ’’امن برقرار رکھنے‘‘ کی واپسی کو یقینی بنانا ہوگا جب کہ فلسطینیوں کے مظاہروں کے دوران اسرائیل کو دشمنی بند کرنے اور ’’جنگ بندی کو یقینی بنانا‘‘ چاہیئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Islamic Jihad, Israel, ceasefire agreement, middle east, airstrikes, Egypt
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube