ہوم   > بین الاقوامی

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے: شہیدوں کی تعداد 32 ہوگئی

4 weeks ago

فوٹو: اے ایف پی

غزہ پر اسرائيل کے تازہ فضائی حملوں ميں ايک ہی خاندان کے 6 افراد شہيد ہوگئے جس کے بعد گزشتہ 3 روز کے دوران شہيد فلسطينيوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔

حملوں کا آغاز منگل کو ہوا جب ایک گھر پر داغے گئے میزائل حملے میں میں فلسطینی تنظیم اسلامک جہاد کے کمانڈر ابو العطا اپنی اہلیہ سمیت شہید اور ان کے 4 بچے زخمی ہوگئے تھے، جس پر جہادی تنظیم نے ردعمل دیتے ہوئے اسرائیل پر راکٹ داغے تھے۔

اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے، مزید 22 فلسطینی شہید

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق اسرائيل نے ریزرو فوج کے دستے اور مزيد ٹینک تعينات کر ديے جب کہ سمندری حدود میں ماہی گیری پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

ترکی نے غزہ میں اسرائیلی میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اپنی جارحانہ پالیسی ترک کرے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل معصوم فلسطینیوں کا قتل عام کررہا ہے۔

يورپی یونین نے اسرائیل سے جارحیت فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
Israel, Palestine, Gaza, attack, air strikes, Islamic Jihad
 
مقبول خبریں