Thursday, August 6, 2020  | 15 Zilhaj, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے، مزید 22 فلسطینی شہید

SAMAA | - Posted: Nov 13, 2019 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 13, 2019 | Last Updated: 9 months ago

اسرائیلی فضائیہ کے غزہ پر دوسرے روز بھی میزائل حملے جاری ہیں، جہاں شہادتوں کی تعداد 24 تک پہنچ گئی جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے غزہ پر 2 روز سے جاری میزائل حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 24 تک پہنچ گئی، جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہیں، اسرائیلی فضائیہ نے غزہ میں رہائشی علاقوں پر بمباری کی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی طیاروں کا غزہ پر حملہ، مزید 3 فلسطینی شہید

حملوں کا آغاز منگل کو ہوا جب ایک گھر پر داغے گئے میزائل حملے میں میں فلسطینی تنظیم اسلامک جہاد کے کمانڈر ابو العطا اپنی اہلیہ سمیت شہید اور ان کے 4 بچے زخمی ہوگئے تھے، جس پر جہادی تنظیم نے ردعمل دیتے ہوئے اسرائیل پر راکٹ داغے تھے۔

بدھ کو اسرائیلی فضائیہ نے دوبارہ رہائشی علاقے میں بمباری کی، جس کے نتیجے میں مزید 22 افراد شہید ہوگئے، جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔

مزید جانیے : اسرائیل کاغزہ پرحملہ، اسلامی جہاد کے کمانڈر اور اہلیہ شہید

ترکی نے غزہ میں اسرائیلی میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اپنی جارحانہ پالیسی ترک کرے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل معصوم فلسطینیوں کا قتل عام کررہا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
ISRAEL, GAZA, PALESTINE, AIR STRIKE, TURKEY, 24 KILLED, 69 WOUNDED, ISLAMIC JIHAD, HAMMAS
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube