Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

اسرائیلی طیاروں کا غزہ پر حملہ، مزید 3 فلسطینی شہید

SAMAA | - Posted: Nov 13, 2019 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 13, 2019 | Last Updated: 11 months ago

فوٹو: اے ایف پی

اسرائيل نے طياروں اور راکٹوں سے غزہ پر حملہ کرتے ہوئے مزيد 3 فلسطينیوں کو شہيد جبکہ 20 سے زائد کو زخمی کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دو روز سے جاری اسرائیلی حملوں ميں شہدا کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے جوابی کارروائی ميں اسرائیل کی جانب متعدد راکٹ فائر کیے۔

اسرائیل کاغزہ پرحملہ، اسلامی جہاد کے کمانڈر اور اہلیہ شہید

فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے مزاحمتی گروپ جہادِ اسلامی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ دو روز سے جاری فضائی حملوں میں کمانڈر بہا ابوالعطا اور ان کی اہليہ بھی شہيد ہوئيں۔ جنازے ميں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

اسرائيل نے ریزرو فوج کے دستے اور مزيد ٹینک تعينات کر ديے جب کہ سمندری حدود میں ماہی گیری پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

يورپی یونین نے اسرائیل سے جارحیت فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Israel, Gaza, attack, rockets, Islamic Jihad, funeral, middle east
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube