ہوم   > بین الاقوامی

انڈونیشیا میں پولیس اسٹیشن کے باہر مشتبہ خودکش بم دھماکا

1 month ago

فوٹو: اے ایف پی

انڈونیشیا میں پولیس اسٹیشن کے باہر ہونے والے مشتبہ خودکش بم دھماکے میں کم از کم ایک حملہ آور ہلاک جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ جزیرہ سماترا کے مدان میں واقع کمپاؤنڈ پر صبح 8 بج کر 5 منٹ پر دھماکا ہوا۔

پولیس کے ترجمان ڈیڈی پراسیٹو نے جکارتہ میں صحافیوں کو بتایا کہ ’’ہمیں شبہ ہے کہ یہ ایک خود کش بم دھماکا ہے جس میں ایک حملہ آور ہلاک ہوا‘‘۔

ترجمان کے کا کہنا تھا کہ دھماکے میں کم از کم 6 افراد زخمی ہوئے جن میں 4 اہلکار اور 2 شہری شامل ہیں۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

حملے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی البتہ پولیس کی جانب سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
Indonesia, police station, suspected suicide bombing, dead, Sumatra island
 
مقبول خبریں