ہوم   > بین الاقوامی

متحدہ عرب امارات:2500غیرملکیوں کومستقل رہائشی پرمٹ مل گیا

3 weeks ago

متحدہ عرب امارات کے امیر شیخ محمد بن راشد المخدوم نے 2 ہزار 500 غیر ملکیوں کو یو اے ای میں مستقل رہائش دے دی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیخ محمد بن راشد المخدوم کا کہنا تھا کہ یو اے ای میں کام کرنے والے 2 ہزار 500 غیر ملکیوں کو مستقل رہائشی پرمٹ دیا جائے گا۔

اماراتی نائب صدر اور وزیراعظم کے مطابق گولڈن مستقل رہائشی پرمٹ سائنسدانوں، محقیقین اور سرمایہ کاروں کو دی جارہی ہے۔ مستقل رہائش سائنسدانوں، محقیقین اور سرمایہ کاروں کو دی جارہی ہے، جس پر وہ تمام افراد انتہائی خوش ہیں۔

 

دبئی کے حکمران کا مزید کہنا تھا کہ ہم ان تمام لوگوں کو یو اے ای میں خوش آمدید کہتے ہیں، متحدہ عرب امارات ایسے سائنسدانوں اور قابلیت رکھنے والے افراد کا ملک ہے جو کچھ تبدیلی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ محمد بن راشد المکتوم نے شناخت و شہریت سے متعلق وفاقی ادارے کو ہدایت کی تھی کہ وہ ان تمام افراد کو پرمننٹ گولڈن ریزیڈنسی دے دیں۔ ابو ظہبی میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران تمام 2 ہزار 500 افرد کو پرمننٹ گولڈن ریزیڈنسی دی گئی۔

 

تقریب میں یو اے ای کی مستقل رہائش حاصل کرنے والے افراد کے اہل خانہ سمیت دیگر اعلیٰ سرکاری حکام بھی شریک تھے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں