Saturday, August 8, 2020  | 17 Zilhaj, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

اسرائیل کاغزہ پرحملہ، اسلامی جہاد کے کمانڈر اور اہلیہ شہید

SAMAA | - Posted: Nov 12, 2019 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 12, 2019 | Last Updated: 9 months ago

اسرائيلی فضائی حملے ميں اسلامی جہاد کے کمانڈر اور ان کی اہليہ شہيد ہوگئيں، صہیونی طياروں نے دمشق ميں بھی مزاحمتی تنظيم کے اہم رکن کے گھر پر ميزائل برسائے، حملے ميں بيٹے سميت 6 افراد شہيد ہوگئے، اسلامی جہاد اور حماس نے اسرائیل سے بدلہ لينے کا اعلان کر ديا۔

اسرائيلی فورسز نے غزہ ميں آبادی پر بمباری کرکے اسلامک جہاد کے کمانڈر بہاء ابو العطا اور ان کی اہليہ کو شہيد کرديا، حملے ميں فلسطينی کمانڈر کے بچے بھی زخمی ہوئے، فلسطينی مجاہد کے جنازے ميں ہزاروں افراد شريک ہوئے، جو اسرائيل کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

فلسطينی مزاحمتی تنظيموں نے اسرائيلی حملے کی شديد مذمت کرتے ہوئے حملے کا بدلہ لينے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ ابو العطاء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

اسرائيلی طياروں نے شام کے دارالحکومت دمشق ميں ايک رہائشی عمارت پر بھی ميزائل برسائے، جس سے 6 افراد شہيد ہوگئے، جس عمارت پر حملہ کيا گيا اس ميں اسلامک جہاد کے سياسی شعبے کے سربراہ اکرم العجوری رہائش پذير تھے تاہم اس بات کی تصديق نہیں ہوسکی کہ حملے کے وقت وہ وہاں موجود تھے يا نہيں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
ISRAEL, PALESTINE, GAZA, AIR STRIKE, BAHAA ABU AL-ATA, PALESTINE, ISLAMIC JIHAD,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube