ہوم   > بین الاقوامی

بھارت:حیدرآباد ٹرین حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

3 weeks ago

.

بھارت میں حیدرآباد میں ٹرین حادثے میں 12 مسافر زخمی ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر ٹرین حادثے کی سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثہ کاچیگودا ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا۔ جہاں مقامی ٹرین دوسری ٹرین سے ٹکرا گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے مقامی ٹرین کونگو ٹرین کے عقب میں جا گھسی۔

 

حادثے کے بعد مقامی ٹرین کا انجن ڈرائیور کیبن میں پھنس گیا، جسے ڈبا کاٹ کر بڑی مشکل سے ریسکیو آپریشن کے بعد باہر نکالا گیا۔ حادثے میں مقامی ٹرین کی 6 بوگیاں اور کونگو ٹرین کی 3 بوگیاں بری طرح متاثر ہوئیں۔

حادثے میں زخمی 12 مسافروں کو طبی امداد کیلئے عثمانیہ جنرل اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے اور ٹریک بحالی تک اس روٹ پر چلنے والی دیگر ٹرینوں کی آمد معطل کردی گئی، جب کہ ایک کو دوسرے روٹ پر منتقل اور دیگر 5 کو جزوی طور پر معطل کردیا گیا۔

حادثے میں زخمی مسافروں کا کہنا تھا کہ ٹرین ٹکرانے کے بعد شدید جھٹکا محسوس ہوا۔ متعدد مسافروں کو سروں اور گھٹنوں میں چوٹیں آئیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں