Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

کرتارپورراہداری: امریکا نے پاکستان کی تعریف کردی

SAMAA | - Posted: Nov 10, 2019 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 10, 2019 | Last Updated: 12 months ago

امریکا نے کرتار پور راہداری کھولنے کو پاکستان کا مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے اسے سراہا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کو امریکا پڑوسیوں کے درمیان ایک اچھی مثال کے طور پر دیکھ رہا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کرتارپور راہداری کو مذہبی آزادی کے فروغ کی جانب ایک قدم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس راہداری سے سکھ گردوارہ کرتارپور صاحب آسکیں گے جو پاکستان کے اندر ان کا مقدس مقام ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کرتارپورراہداری کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ راہداری کھولنے کی مجھے بہت خوشی ہوئی، امید ہے یہ شروعات ہے، انشااللہ بھارت سے تعلقات اچھے ہوں گے ، کشمیریوں کو حقوق مل جائیں گے تو برصغیر میں بھی خوشحالی آئے گی۔

برطانیہ

برطانوی نشریاتی ادارے نے لکھا کہ سکھوں کے ایک اہم مقدس مقام کو جانے والا راستہ بالآخر کھل گیا ہے، سکھوں کی اس دیرینہ خواہش کو پورا کرنے کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان اکتوبرمیں معاہدہ ہوا تھا۔

روس

روسی نیوز ایجنسی نے کہا کہ پہلی بار پاکستان میں موجود مقامات کی زیارت کا راستہ کھلنے پر سکھ برادری خوشی سے نہال ہے۔ الجزیرہ نے لکھا کہ بھارتی سکھوں نے پاکستان کی جانب سفر شروع کردیا ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان ایک تاریخی معاہدے کے تحت شروع ہوا ہے۔

جرمنی

جرمن ادارے نے لکھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحد پر نئے اوپن پوائنٹ کا افتتاح ہوگیا، جس سے بھارتی سکھ بغیر ویزا کے پاکستان میں موجود اپنے مذہبی مقامات کی زیارت کرسکیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube