ہوم   > بین الاقوامی

امریکا: طیارہ گھر پر گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

1 week ago

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں طیارہ تباہ ہو کر گھر پر جا گرا۔ حادثے میں طیارے کا پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیلیفورنیا میں چھوٹا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گھر پر گر کر تباہ ہوگیا۔ گھر میں موجود باپ نے شیرخوار بچے کے ہمراہ بھاگ کر جان بچائی۔

میڈیا سے گفت گو میں متاثرہ گھر کے مالک کا کہنا تھا کہ حادثے کے وقت میں بچے کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ اچانک زور دار آواز سنائی دی، باہر جا کر دیکھا تو طیارہ تیزی سے گھر کی جانب بڑھ رہا تھا اور اس میں سے دھواں نکل رہا تھا۔

 

انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں بچ جانا کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔ فائر فائٹرز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر طیارے میں لگی آگ پر قابو پایا اور امدادی کارروائیوں کے بعد طیارے کے ملبے کو ہٹادیا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ حادثے کا شکار طیارہ سنگل انجن پر مشتمل ایس آر 22 تھا۔ حکام کے مطابق طیارہ کے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ طیارے نے ٹورنس کے علاقے سے اڑان بھری اور وہ 19 منٹ تک ہوا میں محو پرواز رہا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں