Monday, October 19, 2020  | 1 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

بھارت نےعمران خان کی تصاویروالے بل بورڈزہٹادئیے

SAMAA | - Posted: Nov 6, 2019 | Last Updated: 12 months ago
Posted: Nov 6, 2019 | Last Updated: 12 months ago

اقدام پرسکھ برادری نے احتجاج کااعلان کردیا

بھارتی حکومت نے امرتسر میں لگائے جانے والے وزیراعظم عمران خان کی تصاویر والے بل بورڈ ہٹا دیے۔ سکھ برادری نے حکومتی اقدام کے خلاف بھارتی پنجاب میں آج احتجاج کا اعلان کردیا۔

بابا گرونانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور راہدری کھولنے پر سکھ برادری نے پاکستان کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی شہر امرتسر میں عمران خان کے حق میں بینرز لگا ئے تھے۔

بینرز پر وزیراعظم عمران خان اور نوجوت سنگھ سدھو کی تصاویر شامل تھیں۔ ماسٹر ہرپال سنگھ کی جانب سے لگائے گئے بل بورڈ پر لکھا گیا کہ کرتارپور راہداری کے اصل ہیرو نوجوت سنگھ سدھو اور عمران خان ہیں۔

بھارتی حکومت سے عمران خان کی تعریف برداشت نہ ہوئی اور فوری طور پرتمام بل بورڈ ہٹا دیے۔

اس اقدام پر سکھ برادی نے آج بھارتی پنجاب خاص طور پر امرتسرمیں بھارتی حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Billboards election, amritsar, pm imran khan, kartarpur
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube