ہوم   > بین الاقوامی

دیسی گائے کے دودھ میں سونا ہوتا ہے،بھارتی سیاست دان کا دعویٰ

1 month ago

بی جے پی بنگال کے صدر دلیپ گوش نے دعویٰ کیا ہے کہ دیسی گائے کے دودھ میں سونا ہوتا ہے اس لیے اس کا رنگ سنہرا ہوتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بردواں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے دلیپ گوش نے کہا کہ دیسی گائے کی کمر پر کوہان ہوتا ہے۔ بیرون ملک سے لائی گئی گائے کی کمر پر ایسا کوہان نہیں ہوتا اور ان کی کمر بھینس کی طرح بغیرخم دار نہیں ہوتی۔ انھوں نے مزید کہا کہ کوہان کو سنوارنا ناری کہتے ہیں، جب سورج کی روشنی اس کوہان پر پڑتی ہے تو سونا پیدا ہوتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ وجہ ہے کہ دیسی گائے کے دودھ کا رنگ نیم پیلا یا سنہرا ہوتا ہے۔ دلیپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ صرف یہ دودھ پی کر بھی زندہ رہا جاسکتا ہے۔

انھوں نے گائے کا گوشت کھانے والوں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ صرف گائے کا گوشت ہی کیوں کھاتے ہیں، کتے کا گوشت یا دوسرے کسی جانور کا گوشت بھی کھایا جاسکتا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ گائے ہمارے لیے ماں کی حیثیت رکھتی ہے اور گائے کو مارنا غیر سماجی کام ہے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں