ہوم   > بین الاقوامی

ڈونلڈ ٹرمپ نے ’فیک تصویر‘ ٹوئٹ کردی

SAMAA | - Posted: Oct 31, 2019 | Last Updated: 7 months ago
Posted: Oct 31, 2019 | Last Updated: 7 months ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا پر اس قدر متحرک رہتے ہیں کہ اپنی ٹیم کے ارکان کو انتظامیہ سے نکالنے یا کسی کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی ٹوئٹر پر کرتے ہیں مگر گزشتہ روز کے ایک ٹوئٹ پر ٹرمپ کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

امریکی فورسز نے گزشتہ ہفتے شام میں داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کو ہلاک کیا تھا۔ اس آپریشن میں امریکی فورسز کے تربیت یافتہ دو کتوں نے بھی حصہ لیا جس میں ایک کی تصویر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر شیئر بھی کی تھی مگر اس کتے کا نام انہوں نے ظاہر نہیں کیا۔

 

گزشتہ رات ڈونلڈ ٹرمپ نے اسی کتے کی ایک اور تصویر شیئر کردی جس میں ٹرمپ اس ’ہیرو کتے‘ کو میڈل پہنا رہے ہیں۔ تصویر کا اینگل کچھ اس طرح ہے کہ کتا سامنے کھڑا ہے اور ٹرمپ پیچھے کھڑے ہوکر اس کے گلے میں میڈل ڈال رہے ہیں۔

 

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں کتے کو ’امریکی ہیرو‘ قرار دیا مگر سوشل میڈیا صارفین اور امریکی ذرائع ابلاغ نے ٹرمپ کی ’چالاکی‘ پکڑ لی۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں اصل تصویر بھی سامنے لائی ہے جو 2017 کی ہے اور اس میں ڈونلڈ ٹرمپ جیمز نامی سابق امریکی فوجی کو میڈل پہنا رہے ہیں۔ جیمز نے ویتنام جنگ میں حصہ لیا تھا۔ جیمز نے اس تصویر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا مگر نیو یارک ٹائمز کو صرف اتنا بتایا کہ شاید ڈونلڈ ٹرمپ ’ہیرو کتے‘ کو خراج تحسین پیش کر رہے تھے۔

 

میڈیا کے علاوہ امریکی شہریوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ’چالاکی‘ کا بھرپور مذاق بھی اڑایا اور اس تصویر کی میمز بناکر سوشل میڈیا پر شغل میلہ لگاتے رہے۔

 

ویسے میں تصویر کی جعلی ہونے کے بحث سے ہٹ کر کل سے اس بات پر سوچ رہا ہوں کہ کتے کا قد تو ڈونلڈ ٹرمپ کے برابر نہیں ہوسکتا۔ تو پھر میڈل پہناتے وقت ڈونلڈ ترمپ فرش پر بیٹھے یا کتے کو ٹیبل پر بٹھاکر ترمپ کے برابر لایا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Donald Trump, USA, Twitter, Fake News, Picture, Dog, Al-Baghdadi, Syria, Idlib, ISIS, Social Media
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube