Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

برطانوی پارليمنٹ میں قبل اَز وقت انتخابات کا بل منظور

SAMAA | - Posted: Oct 30, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Oct 30, 2019 | Last Updated: 1 year ago

فوٹو: اے ایف پی

برطانوی پارليمنٹ نے یورپی یونین سے علیحدگی کے معاملے پر ملک میں قبل اَز وقت عام انتخابات کا بل منظور کرليا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق برطانيہ ميں عام انتخابات 12 دسمبر 2019 کو ہوں گے۔ بل کے حق ميں 438 جب کہ مخالفت ميں 20 ووٹ پڑے۔

سنہ 1923 کے بعد برطانیہ میں پہلی مرتبہ دسمبر میں قبل اَز وقت انتخابات کا انعقاد ہوگا۔

پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد بل ہاؤس آف لارڈز کو بھی منظوری کےلیے بھیجا جائے گا۔

بریگزٹ معاملہ، برطانوی وزیراعظم کو پہلے مرحلے میں شکست

واضح رہے کہ بریگزٹ معاہدے کی مسلسل ناکامی پر سابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے میں بھی کچھ ماہ قبل اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی تھیں۔

اس سے قبل ڈیوڈ کیمرون نے برطانوی عوام کی جانب سے ریفرینڈم میں یورپی یونین سے نکلنے کے فیصلے کے بعد اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

کیمرون یورپی یونین کا حصہ رہنے کے حق میں تھے جب کہ ان کی کابینہ کے بیشتر اراکین برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے حامی تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
British parliament, Brexit deadlock, European Union, Boris Johnson, December election
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube