Friday, September 18, 2020  | 29 Muharram, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

ایئر ہوسٹس کو 7 لاکھ ریال مل گئے

SAMAA | - Posted: Oct 27, 2019 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 27, 2019 | Last Updated: 11 months ago

مراکش سے تعلق رکھنے والی ایئر ہوسٹس سعودی عرب کی مقامی ایئر لائن کے خلاف دائر مقدمہ جیت گئی۔

خلیجی خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق جدہ کی لیبر کورٹ نے ایئر ہوسٹس کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے نجی ایئر لائن کو اس بات کا پابند بنایا ہے کہ وہ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر ایئر ہوسٹس کو 7 لاکھ ریال جرمانہ ادا کرے۔

 

مراکش سے تعلق رکھنے والی ایئر ہوسٹس نے مقامی فضائی کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اسے کمپنی نے کئی ماہ سے تنخواہ ادا نہیں کی ہے، جب کہ گزشتہ 4 سال سے وہ اس کمپنی میں ملازمت کر رہی ہے۔ اس دوران اسے کمپنی کی جانب سے اسے نہ سالانہ چھٹیاں دی گئیں اور نہ ہی ملازمت سے نکالنے پر اسے معاہدے کے تحت کوئی حقوق دیئے گئے۔

 

ایئرہوسٹس کی جانب سے عدالت میں کمپنی کی جانب سے دیا گیا ورک ایگریمنٹ اور دیگر دستاویزات بھی پیش کی گئیں۔ جس پر عدالت نے کمپنی کے نمائندے کو طلب کیا۔ تاہم متعدد نوٹس جاری ہونے پر بھی فضائی کمپنی کا نمائندہ نہیں آیا تو کمپنی کے قانونی نمائندے کو بالجبر حاضر کروایا گیا۔

 

نمائندے نے کمپنی کا موقف پیش کرنے کے لیے وقت طلب کیا مگر کمپنی کا نمائندہ اگلی کئی پیشیوں میں بھی حاضر نہیں ہوا، جس کا عدالت نے نوٹس لیتے ہوئے اسے عدالت کا وقت ضائع کرنے کے مترادف سمجھا۔

 

عدالت نے حلفیہ بیان، بینک دستاویزات اور معاہدہ ملازمت کی بنیاد پر ایئرہوسٹس کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کمپنی کو حکم دیا کہ اسے 7 لاکھ  ریال مجموعی رقم کا معاوضہ دیا جائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube