ہوم   > بین الاقوامی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ

SAMAA | - Posted: Oct 24, 2019 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 24, 2019 | Last Updated: 5 months ago

فوٹو: نیوز 18

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے نیوز 18 کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ بھی موجود تھے تاہم اب تک کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ حادثے میں ایک شہری کے زخمی ہوا ہے۔

حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر تیکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔ شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ دو پائلٹس سمیت 7 رکنی عملے کا حصہ تھے۔ آرمی جنرل اور دیگر کو طبی امداد کےلیے قریبی آرمی میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں بھارتی فوج کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل سمیت عملہ اور مسافر بحفاظت ہیلی کاپٹر سے نکلنے میں کامیاب رہے۔

واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
Army helicopter, crash landed, Northern Army commander, poonch district, Jammu Kashmir
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube