ہوم   > بین الاقوامی

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کے 79 دن ہوگئے

4 weeks ago

آزادی کا جذبہ کم نہ ہوسکا

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کو 79 دن ہوگئے۔ مظالم کے باوجود کشمیری عوام کا جذبہ آزادی بڑھتا جا رہا ہے۔ امریکا کی معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز نے بھارت سے فوری پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سسک رہی ہے۔ عالمی برادری بھی مظلوم کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانے لگی۔ امریکا کی جنوب وسطی ایشیا کے لیے معاون وزیر ایلس ویلز نے مودی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ وادی میں نظام زندگی بحال کرے۔

امریکی کانگریس کی سب کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پابندیوں پر اظہار تشویش کیا گیا۔ انٹرنیٹ اور موبائل سروس سمیت تمام سہولتوں کی بحالی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

ادھر مقبوضہ کشمیر میں مودی کی درندگی کم ہوئی نہ ہی کشمیریوں کا حوصلہ کم ہوا۔ مقبوضہ وادی میں نظام زندگی مفلوج ہے۔ تعلیمی اور تجارتی مراکز بند ہیں۔ دوائیں نہ ہونے سے مریض سسک رہے ہیں اور بچے بھوک سے بلک رہے ہیں۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں